نوازشریف کوجیل میں رکھنا سیاسی انتقام،انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں ملنی چاہئیں

نوازشریف کوجیل میں رکھنا سیاسی انتقام،انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں ...

  



اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایٹم بم کے کامیاب دھماکے کرواکر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ملک سے توانائی کا بحران حل کرکے ملک سے اندھیرے ختم کئے موٹرویز کا جال بھچایا قوم سوال کرتی ہے کہ جس لیڈر نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہو دہشت گردی کا جن بوتل میں بند کرنے میں کردار ادا کیا ہو کیا ایسے لوگوں کو جیل میں رکھنا چاہئے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کو علاج معالجہ کی ضرورت ہے یہ اندرون ملک ملنا چاہئے یا بیرون ملک ان کے معالجین سے مشورہ کر لینا چاہئے چونکہ نواز شریف کی صحت انتہائی ضروری ہے میری نظر میں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے حکومت ایسا کرکے کوئی اچھی روائت قائم نہیں کررہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...