میرے خیال میں باہر جانے کی ضرورت نہیں،اگر انکے ذاتی معالج کہتے ہیں تو کوئی حرج بھی نہیں

میرے خیال میں باہر جانے کی ضرورت نہیں،اگر انکے ذاتی معالج کہتے ہیں تو کوئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ ہم کسی کی صحت کو لیکر سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن جہاں تک ہمارے علم میں ہے تو انہیں صحت کی سہولیات حکومت وقت مہیا کررہی ہے اور ان کے میڈیکل بورڈ نے بھی حکومتی علاج معالجے کو تسلی بخش قرار دیا ہے اس لئے میرا نہیں خیال کہ انہیں باہر لیجا نے کی ضرورت ہے لیکن اگر ان کے ذاتی معالج جو کہ لندن میں ہیں اگر وہ کہیں توانہیں باہر بھجوانے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن حکومت آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ہی ان کے ساتھ کوئی بھی فیصلہ کر سکتی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت میاں نواز شریف کی صحت کے ایشوز کو بغور دیکھ رہی ہے میڈیکل بورڈ ان کے زاتی معالج کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی صحت تسلی بخش بتائی جاتی ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ انہیں صحت یاب کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -