پاکستان میں ہر طرح کی صحت کی سہولیات موجود ہیں انہیں باہر بھجوانے کی کوئی ضرورت نہیں

پاکستان میں ہر طرح کی صحت کی سہولیات موجود ہیں انہیں باہر بھجوانے کی کوئی ...

  



تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر طرح کی صحت کی سہولیات موجود ہیں اس لئے انہیں باہر بھجوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے پاکستانی ڈاکٹرز مایہ ناز ڈاکٹرز ہیں وہ ان کا بہترین علاج کررہے ہیں (ن) لیگ ان کی صحت کو بنیاد بنا کر حکومت پر تنقید کرنا چھوڑ دے حکومت توان کو ایک بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی ہے کہ جب بھی ان کی حساب کتاب کی باری آتی ہے توان کی صحت خراب ہو جاتی ہے حالانکہ ان کی رپورٹس نارمل ہیں جو ہلکی پھلکی بیماری ہے اس کا علاج پاکستان میں ممکن ہے ۔

حلیم عادل شیخ

مزید : صفحہ آخر