مسلم لیگ (ن) کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ ریلی
لاہور ( جنرل رپورٹر، این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیل ئے مال روڈ پر ریلی نکالی گئی جس میں ارکان اسمبلی ،کشمیری رہنماؤں ،پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور جوش وجذبے کیساتھ شرکت کی اور ’’کشمیر بن کے رہے گا پاکستان ‘‘کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر ،عامرخان ،وحیدعالم ،رابعہ فاروقی ،سعدیہ تیمور، شائستہ پرویز ملک ،چوہدری شہباز ،سید توصیف شاہ،لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید ،علی پرویز ملک،ملک ریاض ،عظمیٰ بخاری، مجتبیٰ شجاع ،غزالی سلیم بٹ اورکشمیر ونگ کی تنظیموں کے قائدین سمیت دیگرنے ریلیوں کی شکل میں شرکت کی جبکہ چیئرنگ کراس مال پر (ن) جلسہ کا اہتمام کیا گیا ۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے تھے اور فلگ شگار نعرے لگائے ۔ کارکنوں نے کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیر مذمت سے نہیں ہندو کی مرکت سے ہی آزاد ہوگا، شہیدوں لا لہو رنگ لائے گا کے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔اس مو قع پر صدر (ن) لیگ پرویز ملک نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے، اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے منصوبے بنائے جا رہیں ۔بھارتی حکومت اور ان کی فوج کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہی ہے، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے غیرمتزلزل جدو جہدکو سلام پیش کرتے ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ فروری وہ دن ہے جب نوازشریف نے کشمیریوں اور شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے مختص کیا،کشمیریوں کا خون ٹھاٹھیں مار رہاہے ،بین الاقوامی سازش کرکے نوازشریف کو اقتدار سے نہ صرف علیحدہ کیا بلکہ کشمیری کاذ کو نقصان پہنچایاگیا،کشمیری بھارتی فوجیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکار رہے ہیں اور لڑ رہے ہیں ۔جبکہ سینئرلیگی رہنما چوہدری نواز نے بھی اپنے ڈیرے سے ریلی نکالی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سینئرلیگی رہنما چوہدری نواز کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز ڈیرہ چوہدری نواز بیدیاں روڈ سیہوا اس موقع پرلیگی کارکنان نے کشمیریوں کیحق میں نعرے بازی بھی کی۔ ریلی ایئرپورٹ، صدرگول چکر، دھرم پورہ، کینال اورمال روڈ سے ہوتی ہوئی اسمبلی ہال پہنچ کراختتام پذیر ہوئی۔ وحیدعالم ،رابعہ فاروقی ،سعدیہ تیمور نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کا مارشل لاء نہ آتا تو آج کشمیر کا نقشہ کچھ اور ہونا تھا،یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شبانہ بشانہ کھڑی ہے۔کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے ،اگر کشمیریوں کے لئے خون بھی دینا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔
مسلم لیگ ن