پنجاب کی بعض وزارتیں ختم کرنے کی تجویز پیش ،ایماندار افسروں کی تلاش شروع

پنجاب کی بعض وزارتیں ختم کرنے کی تجویز پیش ،ایماندار افسروں کی تلاش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(صباح نیوز)وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کی اجازت ملنے کے بعد صوبائی حکومت نے اعلی سرکاری افسروں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں، صوبائی حکومت نے تمام وزارتوں کے انتظامی ڈھانچے اورخدوخال کا ازسر نو جائزہ لیا ہے اور بعض وزارتیں ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زراعت اور خوراک کی وزارت دو کی بجائے ایک کرنے کی تجویز دی گئی اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارت بلدیات میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔آئی ٹی کی وزارت تعلیم کے ساتھ جوڑنے، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے محکموں کو ایک وزارت کے ماتحت کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے سینئر سیکرٹریز کے اختیارات میں توسیع کے ذریعے انتظامی ڈھانچہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے اور صوبائی حکومت تجربہ کار،کرپشن سے پاک اور اہلیت کے حامل افسران تلاش کر رہی ہے۔پنجاب کے انتظامی ڈھانچہ کی تبدیلی کا باقاعدہ فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہوگا اور منظوری کے بعد ڈھانچہ کی تبدیلی کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں پیش کر کے قانونی شکل دی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -