پارک ایونیو اور ملحقہ ہاؤسنگ سکیم کے پراپرٹی ڈیلرز کا زمین ڈاٹ کام کیخلاف مظاہرہ

پارک ایونیو اور ملحقہ ہاؤسنگ سکیم کے پراپرٹی ڈیلرز کا زمین ڈاٹ کام کیخلاف ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے وائس چےئرمین عرفان میو کی قیادت میں پارک ایونیو اور ملحقہ ہاوسنگ سکیم کے پراپرٹی ڈیلرز کا زمین ڈاٹ کام کے خلاف مظاہرہ ،ابو بکر بھٹی کی تحریک کی حمایت کا اعلان،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چےئرمین عرفان میو نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام جس انداز سے ہمارے کلائنٹ پر شب خون مار رہا ہے پراپرٹی ڈیلرز کا معاشی قتل ہے جو کسی صورت قبول نہیں ،ڈی ایچ اے لاہور زمین ڈاٹ کام کو منصوبے دینا بند کرے ،حکومت ڈاٹ کام کے غیر آئنی اور غیر اخلاقی اقدامات کا نوٹس لے اور ان پر پابندی عائد کرے ،پارک ایونیو کے ڈیلرز نے زمین ڈاٹ کام کے ساتھ کیے گئے ایگریمنٹ کینسل کرنے کا اعلان کیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...