مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ اسلم صدیقی پنجاب یونیورسٹی کے قبرستان میں سپرد خاک

مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ اسلم صدیقی پنجاب یونیورسٹی کے قبرستان میں ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کو آج پنجاب یونیورسٹی کے قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ اعوان ٹاؤن کی جامع مسجد رضوان سے ملحقہ پارک میں شیخ الحدیث مولانا عبد المالک سہم جامع مسجد سفورہ نے پڑھائی،جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی گرأنڈ میں نماز جنازہ پروفیسر حافظ عبد اللہ نے پڑھائی،مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج6فروری بعد نماز عصر تا مغرب جامع مسجدرضوان اعوان ٹاؤن میں ادا کی جائے گی،مرحوم پنجاب یونیورسٹی شعبہ مساجد کے سربراہ رہے اور اپنی ساری زندگی میں درس قرآن دیتے رہے،مرحوم کے ہزاروں شاگرد آج بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں،نماز جنازہ میں مرحوم کے صاحبزادوں مبشر اقبال صدیقی،طیب صدیقی،مشرف صدیقی،مظفر صدیقی اور مرحوم کے بھتیجے مزمل اقبال صدیقی مرکزی صدر PSA،مدثر اقبال عامرمیڈیا ایڈوائزرملک عارف،پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نیاز احمدرجسٹرار شیخ محمد ارشداٹارہ،جنرل سیکرٹریPSA، مولاناڈاکٹر سرفراز احمد اعوان،برگیڈےئر(ر)محمد رفیق،خواجہ احمد حسان،سابق مرکزی چےئرمین ہوپ حاجی مقبول احمد،الحاج سلمان طاہر،احسان اللہ،سعد اللہ شاہ،کرنل مجیب، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ،چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی، ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ پاکستان میاں اشفاق انجم،ذکر اللہ مجاہدسمیت صحافیوں، دانشوروں،تاجروں ،مرحوم کے شاگردوں،علما مشائخ،اہل قلم،ٹورز آپریٹرز،ماہر تعلیم،پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کرام،بیورو کریٹس سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر علامہ اسلم صدیقی

مزید : صفحہ آخر


loading...