پارٹی ورکرز کی بدنظمی، دھکا لگنے پر فردوس عاشق کا سینئرکارکن کو تھپڑ

پارٹی ورکرز کی بدنظمی، دھکا لگنے پر فردوس عاشق کا سینئرکارکن کو تھپڑ

  



سیالکوٹ (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارٹی ورکرز کی بدنظمی کے باعث دھکا لگنے پر پی ٹی آئی کے سینئر کارکن کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا،ڈاکٹر فردوس کے تھپڑ کے بعد دوسرے ورکرز بھی ہاتھ صاف کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سیالکوٹ ریلوے سٹیشن آمد پر پی ٹی آئی ورکز بہت بڑی تعداد میں ان کے استقبال کیلئے آئے۔ پی ٹی آئی ورکز کی شیخ رشید کے ساتھ سیلفی بنانے کی وجہ سے بدنظمی اور دھکم پیل میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بھی دھکا لگا جس پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مڑ کر پی ٹی آئی کے ایک سینئر کارکن کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا۔ڈاکٹر فردوس کے تھپڑ کے بعد دوسرے ورکرز بھی ہاتھ صاف کرتے رہے۔

تھپڑ

مزید : صفحہ آخر


loading...