ن لیگ اور پی پی چوروں ٹھگوں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ ،غلام سرور

ن لیگ اور پی پی چوروں ٹھگوں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ ،غلام سرور

  



فتح جنگ (آن لائن) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی سیاسی جماعتیں نہیں چوروں ٹھگوں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ ہے، یہ دونوں مل کر بھی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، عوام بے فکر رہیں حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی ،تمام مسائل سابقہ حکومتوں کے پیدا کر دہ ہیں، 2019مشکل سال ہے جلد مشکلات پر قابو پا لیں گے ان شا ء اللہ اچھا وقت آنے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے رتوال میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی اشتیاق احمد خان رتوال نے کیا تھا قبل ازیں انھوں نے سردار ممتاز حسین ماجھیا کے زیر اہتمام ماجھیا اور ڈھوک مقامیہ کو سوئی گیس فراہمی کا بھی افتتاح کیا ۔اجتماع سے صوبائی وزیر مال کرنل ریٹائرڈ محمد انور ،حاجی اشتیاق خان اور ممتاز حسین ماجھیا نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں محکمہ سوئی گیس کے افسران و اہل کاروں کے علاوہ ملک نصرت ماجھیا،پھتی خان ،سردار مظہر علی خان،حاجی طارق ،عاشی خان،شفقت خان رتوال سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔غلام سرور خان نے کہا کہ چالیس سال سے سیاست کر رہے ہیں کرپشن کا کوئی الزام تک نہ لگا یا جا سکتا میرا دامن صاف ہے ن لیگیوں نے مجھ پر پرچے نواز شہباز کچھ نہ کر سکے یہ مکافات عمل ہے میں آپ کے سامنے اور وہ جیل میں ہیں میری نیت صاف سیاست خدمت خلق کیلئے کرتا ہوں اپنے بچوں کیلئے خدمت اور دیانت کی سیاست ورثہ میں چھوڑ کر جائیں گے بچوں کو بتایا ہے کہ آپ کے باپ داد کو کوئی بد دیانت نہیں کہے گاانھوں نے کہا کہ لیگی باپ بیٹی جیل میں گئے جلد ہی پی پی والے بھائی بہن بھی جیل میں ہونگے ۔

غلام سرور

مزید : صفحہ آخر


loading...