کوئی ڈیل کی نہ ایسی خواہش ہے،پرویز رشید

کوئی ڈیل کی نہ ایسی خواہش ہے،پرویز رشید

  



اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویزرشید نے ڈیل سے متعلق باتوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید میں ہمت ہے تو اس فریق کا نام بتائیں جس سے ڈیل ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا ڈیل کی سختی سے تردید کرتا ہوں،نہ کوئی ڈیل کی نہ ایسی خواہش ہے،نواز شریف ہسپتال میں ہیں تویہ ایک قیدی کو حق حاصل ہوتا ہے ، کوئی خصوصی مہربانی نہیں کی گئی، شیخ رشید میں ہمت ہے تو اس فریق کا نام بتائیں جس سے ڈیل ہوئی، وہ خود کو آنے والی قوتوں کا ترجمان سمجھتے ہیں ، ان سے پوچھیں ڈیل کس نے کی، تحریک انصاف نے عثمان بزدار کو وزیراعلی تو بنا دیا لیکن اب خود ہی ان سے تعاون نہیں کررہے، ہماری خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن اگر حکومت اپنے ہی گناہوں کے بوجھ تلے آجاتی ہے تو یہ حکومت کی اپنی ذمہ داری ہوگی، شہباز شریف کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، انہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا؟ جیل میں6 ماہ گزر گئے آج تک انکے کیخلاف کوئی ریفرنس تک دائر نہیں کیا گیا۔

پرویز رشید

مزید : صفحہ آخر


loading...