مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کے پلوامہ اور بارہ مولہ میں چھاپے ، 10نوجوان گرفتار

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کے پلوامہ اور بارہ مولہ میں چھاپے ، 10نوجوان ...

  



سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے پلوامہ اور بارہمولہ اضلاع میں چھاپوں کے دوران 10نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقوں آری گام اور آری ہل میں شبانہ چھاپوں کے دوران کم از کم 9نوجوانوں کو گرفتارکیا۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ فورسز نے آری گام اور آری ہل سے 9افرادکو گرفتارکیا ۔ بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے دولت پورہ کریری سے حنیف احمد بٹ نامی شخص کو چھاپے کے دوران گرفتارکرلیا۔ادھر ضلع پونچھ کے قصبے مینڈھر میں لوگوں نے ایک نوجوان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے نوجوان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : علاقائی


loading...