برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کا نفرنس ، بھارتی بربریت کیخلا ف قرار داد متفقہ منظور

برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کا نفرنس ، بھارتی بربریت کیخلا ف قرار داد متفقہ ...

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی ) لندن کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پیلٹ گنز فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کیونکہ مسئلہ حل نہ ہونے سے نہ صرف کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا بلکہ یہ معاملہ خطے کی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے میں کردار ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق نہتے کشمیریوں کی سسکیاں آج اراکین برطانوی ہاس کامن نے بھی سنیں۔ کشمیر کانفرنس کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم ناروے اور برطانوی پارلیمان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کانفرنس میں مقررین نے مسئلہ کشمیر کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی اور وہاں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔شرکا اجلاس نے کشمیریوں کی حالت زار پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اجلاس میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے اقدامات کرے، مسئلہ حل نہ ہونے سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا، مسئلہ کشمیرکا حل نہ ہونا خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ قرارداد میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ پیلٹ گنز کے متاثرین کو فوری طبی امداد دی جائے۔دوسری طرف برطا نوی دارالحکومت لند ن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہرہزاروں افراد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت مخالف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی بند، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرے،عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر مظالم کاسلسلہ بند کرے۔ منگل کو بھارتی مظالم کے خلاف لندن میں برطا نوی وزیراعظم کے دفتر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر شدید احتجاج کیا جس دوران مظاہرین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ، احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے شرکت کی۔ اس دوران مظاہرین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی بند کرے ۔ ہندوستان مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرے۔ انہوں نے برطانیہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر مظالم کاسلسلہ بند کرے اور انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق اپنا حق خودارادیت سے ۔ بین الاقوامی برادری اس سلسلے میں اپنا کردا ر ادا کرے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...