بھارتی فوج کے ظلم و ستم سے جدوجہد آزادی مضبوط ہو رہی ہے ، کشمیری انشاء اللہ کامیاب ہونگے: ترجمان پاک فوج

بھارتی فوج کے ظلم و ستم سے جدوجہد آزادی مضبوط ہو رہی ہے ، کشمیری انشاء اللہ ...

  



راولپنڈی (آئی این پی ) ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کشمیر 1948ء سے اقوام متحدہ کا حل طلب مسئلہ ہے، قابض بھارتی فوج کا دہائیوں پر مشتمل ظلم و ستم کشمیریوں کو نہیں دبا سکا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ظلم و ستم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو رہی ہے، ہم پر عزم ہیں کشمیری عوام انشا ء اللہ کامیاب ہوگی۔ دوسری طرف میجر جنرل آصف غفور سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں ڈیرن سیمی کا بڑا کردار ہے، انکے دل میں پاکستان کی محبت ہے، پاکستانی عوام بھی سیمی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،ڈیرن کو دیکھ کر دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ بھی پاکستان آئیں گے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ مجھے پاکستان میں آکر خوشی ہوئی ہے۔ مجھے پاکستانیوں اور پشاور زلمی کے شائقین سے بہت پیار ملا ہے۔ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان کھیلوں کیلئے بہترین ملک ہے۔ میں آرمی چیف کا شکر گزار ہوں جو ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس پر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ امید کرتا ہوں کہ اگلی دفعہ آپ شمالی وزیر ستان کے یونس خان سٹیڈیم میں کرکٹ کھلیں گے۔ اس ملاقات میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج

مزید : کراچی صفحہ اول