قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج اسد عمر کی زیر صدارت ہو گا

قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج اسد عمر کی زیر صدارت ہو گا

  



اسلام آباد (آن لائن) نئے قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج( بدھ کو) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہو گا جس میں آ ٹھویں این ایف سی ایوراڈ کے لئے وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر غور کیا جائے گا ،ساتویں این ایف سی ایوراڈ کی مدت جون 2015 میں ختم ہونے کے بعد سے تاخیر کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کو ہو رہا ہے دیگر چھوٹے صوبوں کی جانب سے آبادی کے لحاظ سے وسائل کی تقسیم کا فارمولا تبدیل کرنے کا مطالبہ سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہو گا ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اجلاس کی صدارت کریں گے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور پرائیویٹ ممبران اجلاس میں شریک ہوں گے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مالی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کے لئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا

قومی مالیاتی کمیشن

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...