صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی وارتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی وارتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  



لاہور(کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر عابد کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 10ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے گجر پورہ میں ڈاکو گھر میں گھس کر آصف اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ نشتر ٹاون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بلال اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے 60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔اچھرہ کے علاقے میں ڈاکوؤں حامد اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔غازی آباد کے علاقے ڈاکوؤں نے فہیم اور فیملی سے1لاکھ 65ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے فیصل اور فیملی سے 76ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے ہنجروال کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر جاوید سے 43ہزار اور موبائل فون۔فیکٹری ایریا سے ڈاکو شعیب سے35ہزار نقدی اور موبائل فون۔شاہدرہ ٹاون میں فاخر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر30ہزار نقدی اور موبائل فون شیراکوٹ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر ناصر سے15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ اسلام پورہ اور شمالی چھاونی سے گاڑیاں اور مزنگ ،بھاٹی گیٹ اور ٹاون شپ کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی


loading...