گارڈن ٹاؤن، سلنڈر پھٹنے سے 22سالہ نوجوان شدید زخمی

گارڈن ٹاؤن، سلنڈر پھٹنے سے 22سالہ نوجوان شدید زخمی

  



لاہور (کر ائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں سلنڈر پھٹنے سے 22سالہ نوجوان شدید زخمی جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن برکت مارکیٹ کے قریب مدینہ یخنی اور بریانی شاپ پر سلنڈر پھٹنے سے وہاں موجود منشاء نامی 22سالہ نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے تاحال اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...