چوہنگ ، گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 60سالہ پروفیسر جاں بحق
لاہور (کر ائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 60سالہ پروفیسر جاں بحق ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ اجمیر ٹاؤن کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 60سالہ ریحان نامی پروفیسر جوکہ مقامی کالج میں طلباء کو درس وتدریس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے گر کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگئے ۔زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش شروع کردی تاحال ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔