باٹا پور کے علاقہ میں 13سالہ بچہ کرین کی زد میں آکر جاں بحق،ڈرائیور فرار

باٹا پور کے علاقہ میں 13سالہ بچہ کرین کی زد میں آکر جاں بحق،ڈرائیور فرار

  



لاہو ر (کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقہ میں 13سالہ بچہ کرین کی زد میں آکر جاں بحق ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق باٹا پور کیر گاؤں کے قریب 13سالہ بلال نامی بچے کو تیز رفتار کرین نے اپنے ٹائروں تلے کچل دیا جس سے بچہ موقع ہی پر جاں بحق ہوگیاجبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کرمردہ خانے منتقل کردیا ۔پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔

مزید : علاقائی


loading...