بھارت کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام ہوچکا،فریال تالپور
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر نے آج پھر ثابت کردیا، ہمارے کشمیری بھائی و بہنیں تنہا نہیں ہیں ۔کشمیری خواتین نے بھی آزادی کیلئے قربانیوں کی لا زوال تاریخ رقم کی ہے۔ یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ اپنے بیٹوں اور بھائیوں کی قربانیاں دینے والی کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں ۔بھارت نے بزدلی و بربریت کی حدیں پار کردیں لیکن کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام ہوچکا ہے ۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرایا جائے۔