کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے این ایچ ڈبلیو مراکہ بیٹ پولیس کی ریلی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے این ایچ ڈبلیو مراکہ بیٹ پولیس کی ریلی

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) بھارتی مظالم کا شکار کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے مراکہ بیٹ پولیس نے ملتان روڈ پر ریلی کا انعقاد کیا جس میں موٹروے پولیس کے افسران کے علاوہ مقامی افراد نے بھی شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی سید فرخ رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریلی نکالنے کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے جو اس وقت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہیگی بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا بہت جلد انشاء اللہ کشمیر آزاد ہوگاریلی میں شریک تمام افراد نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے، ریلی کے اختتام پر ملکی وسلامتی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...