آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدہ سے ہٹانے کے آپشن پر غور

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدہ سے ہٹانے کے آپشن پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)عمران خان کو دورہ لاہور کے دوران ہونے والے اس اجلاس میں سانحہ ساہیوال پر خصوصی بریفنگ کے دوران امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب کے عہدہ سے ہٹانے کا آپشن بھی زیر غور آیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور گروپ کے حمایت یافتہ افسر ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان گروپ امجد جاوید سلیمی سے ناخوش ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے دیگر دھڑوں نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی مخالفت میں رائے دی۔خیال رہے کہ سانحہ ساہیوال کو بنیاد بنا کر آئی جی پنجاب کو تبدیل کروانے کے لیے ایک لابی متحرک تھی۔ لیکن سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی پنجاب کو عہدے سے فارغ کروانے کے لیے متحرک لابی بْری طرح ناکام ہو گئی۔جے آئی ٹی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ آئی جی پنجاب نے سانحہ ساہیوال نہ صرف بر وقت اس پر ایکشن لیا بلکہ وہ پورے معاملے میں متحرک بھی رہے۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے انہیں ممکنہ طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے ہی ایک آئی جی پنجاب ایک ماہ دو دن بعد ہی تبدیل کر دیے گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -