نادرا آفس سے شناختی کارڈ چوری،آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

نادرا آفس سے شناختی کارڈ چوری،آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

  



کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں نادر�آفس سے شناختی کارڈ چوری ہونے کا ایک او ر واقعہ رونما ہوا ہے۔ ملزمان باآسانی دروازے توڑ کر نادرا کے دفتر میں داخل ہوئے اور کارڈز چرا کر لے گئے۔نادراحکام گلشن حدید نے بتایا کہ گلشن حدید کے نادرا سینٹر میں چور رات گئے دروازے توڑ کر داخل ہوئے پھردفتر کی الماریوں کے تالے توڑے شناختی کارڈ ، دستاویزات سمیٹی اور فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق چوکیدار صبح دفتر پہنچا تو تالے اور الماریاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ نادراکی جانب سے چوری کی واردات سے اسٹیل ٹان پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو عام تعطیل تھی۔بد ھ کو دفتر کھلنے کے بعد معلوم ہوگا کہ کتنے شناختی کارڈ چوری ہوئے ہیں۔ادھر آئی جی سندھ کلیم امام نے گلشن حدید میں نادرا سینٹرمیں چوری کی واردات کا نوٹس لے لیا ہے اورایس ایس پی ملیرسے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...