پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد ہی آزادی کشمیر ہے،سعید غنی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد ہی آزادی کشمیر ہے۔ پیپلز پارٹی بننے سے آج تک مضبوطی اور قوت کے ساتھ کشمیر کا اشیو جس مضبوطی کے ساتھ اٹھایا ہے وہ کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں اٹھایا ہے۔پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور اس کے دور میں ہی انشاء اللہ کشمیریوں کا مسئلہ حل کرایا جائے گا۔پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، انہوں نے کشمیر میں نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جلسہ عام سے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی، معاون خصوصی راشد حسین ربانی، سردار خان، ڈسٹرکٹ کے صدور ظفر صدیقی، خلیل ہوت، جاوید شیخ، نوید بھٹی، سینیٹر انور لعل ڈین، مرزا مقبول، ارشد نقوی، کرم اللہ وقاصی، صابر بھولا، قاضی بشیر ظفر کشمیری ،سردار فیصل، ہاشم بٹ، خواتین ونگ کی شاہینہ، یاسمین بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات و صدر کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ اور کراچی کی تنظیم اور کراچی ڈویژن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے آزادی یوم کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ اس جلسہ میں بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ سعید غنی نے کہا کہ 5 فروری اظہار یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو باور کرانا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور یہ دن پاکستان پیپلز پارٹی نے شروع کرایا، انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد ہی آزادی کشمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بننے سے آج تک مضبوطی اور قوت کے ساتھ کشمیر کا اشیو جس مضبوطی کے ساتھ اٹھایا ہے وہ کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور اس کے دور میں ہی انشاء اللہ کشمیریوں کا مسئلہ حل کرایا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ شہید بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے لے کر آصف علی زرداری اور اب ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کی خودمختاری اور ان کی آزادی کے لئے دنیا بھر میں ہر پلیٹ فارم پر یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور انشاء اللہ ہم کشمیریوں کی ٓزادی کو حاصل