شیخوپورہ ، پولیس کا گرینڈ آپریشن ، ڈکیت گینگ کے چھ ملزم گرفتار

شیخوپورہ ، پولیس کا گرینڈ آپریشن ، ڈکیت گینگ کے چھ ملزم گرفتار

  



شیخوپورہ (بیورورپورٹ) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق ؂ ارشاد عرف شادا ڈکیت گینگ کے بارے اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری چھاپہ مار گیا اور ڈرامائی انداز میں تمام ڈاکو بھاری اسلحہ سمیت پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ملزمان کے خلاف شیخوپورہ لاھور گوجرانوالہ سیالکوٹ فصیل آباد مقدمات درج ہیں ملزمان کے بارے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ دوران ڈکیتی شہریوں کو گولیاں مارنے اور پولیس مقابلے جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

مزید : علاقائی


loading...