امریکہ عراق سے نکل جائے ، بغداد کی سیاسی قیادت کا مطالبہ

امریکہ عراق سے نکل جائے ، بغداد کی سیاسی قیادت کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد (اے پی پی) عراق کی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے بغداد کے داخلی معاملات میں امریکی صدر ٹرمپ کے مداخلت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوجیوں کے جلد سے جلد انخلا پر زور دیا ہے۔عراقی صدر برہم صالح نے عراق میں امریکی فوجی موجودگی کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان فوجیوں کو ایران جیسے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے اور عراق میں رہنے کے لئے ٹرمپ نے ہم سے اجازت نہیں لی ہے۔عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسیاور ڈپٹی اسپیکر الکعبی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عراقی حکومت سے ملک میں امریکی فوجی موجودگی بارے میں سوال کرنے والی ہے اور یہ پوچھے گی کہ ملک میں امریکی فوجیوں کی کتنی تعداد ہے، ان کے کتنے فوجی اڈے ہیں اور عراق میں ان کی موجودگی کی کیا ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -