سندھ میں ایک اورامتحانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا

سندھ میں ایک اورامتحانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ میں ضیاء الدین یونیورسٹی بورڈ رواں سال میٹرک اورانٹرامتحانات کا انعقاد کرے گا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ایک اور امتحانی بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے، ضیاء الدین یونیورسٹی بورڈ پورے صوبے میں کام کرنے والا پہلا بورڈ ہوگا۔ضیاء الدین یونیورسٹی بورڈ سے متعدد پرائیویٹ اسکولز نے الحاق حاصل کرلیاجبکہ بعض کالجزنے بھی الحاق کیا ہے، نجی تعلیمی بورڈ رواں سال میٹرک اورانٹرامتحانات کا انعقاد کرے گا۔ضیاء الدین یونیورسٹی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا انعقاد 15 اپریل سے ہوگا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ میں انرولمنٹ سے رہ جانے والے نجی بورڈ کے تحت امتحانات دے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 25 مئی کو ضیاء الدین یونیورسٹی بورڈ کا بل سندھ اسمبلی میں ایکٹ کے تحت پاس کیا گیا تھا۔