نبیل گبول نے 2020 کو مڈٹرم الیکشن کا سال قراردے دیا

نبیل گبول نے 2020 کو مڈٹرم الیکشن کا سال قراردے دیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے 2020 کو مڈٹرم الیکشن کا سال قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کو پانچ ماہ میں ملکی مسائل کا اندازہ ہی نہیں ہوا ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سلیبرٹی ہیں لیکن وہ لیڈر نہیں ہیں، الیکشن کے جلسوں میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان پر تنقید معاشی حالات کی وجہ سے ہوتی ہے، عمران خان جانتے ہیں کہ 2020 مڈٹرم الیکشن کا سال ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان مضبوط کپتان ہیں لیکن ان کی ٹیم کمزور ہے۔ عمران خان اگر فیصلے کرنے کی ہمت کرلے تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے غلطیاں کی ہیں جس کی وجہ سے وہ جیل میں ہیں، لیکن جلد وہ وہاں سے نکل جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...