جاپانی این جی او کے وفد کی ریحان ہاشمی سے ملاقات

جاپانی این جی او کے وفد کی ریحان ہاشمی سے ملاقات

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) تعلیمی اور طبّی شعبے میں فعال جاپانی این جی اوز کے نمائندہ وفد کی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے ملاقات، بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں اور ڈسپنسریز کے لئے جدید جاپانی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے امکانات پر بات چیت۔تفصیلات کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی شعبہء تعلیم اور طبّی میدان میں فعال این جی او کے ارکان نےTakahito kosumi وائس چیئرمین جی وی ایف کی سربراہی میں 6 رکنی جاپانی اور پاکستان ارکان کے وفد نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر کے کونسل ہال میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے بلیدیاتی اسکولوں اور ڈسپینسریز ،سمیت دیگرشعبوں میں بہتری کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد فہیم خان ،چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس و پارلیمانی لیڈر بلدیہ وسطی شیخ صابر علی ، محکم چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایجوکیشن تابش جیلانی ،چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی انفارمیشن ثوبیہ اکرم ،چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی صحت شاہدہ عثمان،منتخب بلدیاتی نمائندے اور افسران بھی موجود تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...