کراچی میں پولیس کی کارروائیاں 12 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں 12 ملزمان گرفتار

  



کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزم سے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔دوسری جانب پاپوش نگر پولیس نے گھرمیں لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ادھر کورنگی پولیس، ڈاکس پولیس اورلیاری پولیس نے مختلف کاروائیوں میں ایک خاتون سمیت دس منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے لاکھوں مالیت کے گٹکے، ماوا اوردیگر منشیات سمیت غیرقانونی ایرانی پیٹرول برآمد کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...