ماسکو ،لگژری اپارٹمنٹ میں آتشزدگی ،2بچوں سمیت 10ہلاک

ماسکو ،لگژری اپارٹمنٹ میں آتشزدگی ،2بچوں سمیت 10ہلاک

  



ماسکو(آئی این پی/شِنہوا)وسطیٰ ماسکو کی ایک لگژری اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے باعث10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے شنہوا نے بتایا ہے کہ 7منزلہ عمارت کے 5ویں فلو پر لگنے والی آگ کے باعث8افراد موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔مرنے والوں میں 2بچے بھی شامل تھے۔آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے دیگر یونٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حادثے کی اطلاعات ملتے ہی آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔80افراد پر مشتمل ریسیکو ٹیم نے 4گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔یہ عمارت لکڑی کے ستونوں پر 1914میں تعمیر کی گئی تھی اس لیے آگ نے فوراً عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو عملے نے اس کارروائی کے دوران8بچوں سمیت42افراد کو عمارت میں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی


loading...