کراچی کے فائر فائٹرز کے مطالبات تسلیم کیے جائیں،غلام محمد ناز

کراچی کے فائر فائٹرز کے مطالبات تسلیم کیے جائیں،غلام محمد ناز

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غلام محمد ناز ( صدارتی تمغہ امتیاز ) ،صدر روشن خان اور جنرل سیکریٹری سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے تحت 22فائر اسٹیشنز پر کام کرنے والے1200سے زائد فائر فائٹرز کو اضافی روزانہ 4گھنٹے اورچھٹی والے ایام میں 12گھنٹے اضافی ڈیوٹیاں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انجام دینے کے باوجود بارہ ماہ کا اوورٹائم ادا نہ کرنا ظالمانہ قدم ہے ۔جسکی ایسوسی ایشن پر زور مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیفارم چار سال بھی فراہم نہ کرنا ۔اپ گریڈیشن کی سہولت پرموشن کی سہولت سے محروم کرنا اور سن کوٹے پر ملازمتیں نہ دینا بھی امتیازی سلوک ہے ۔انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز نے8گھنٹے روزانہ باقاعدگی کی ڈیوٹی بغیر یونیفارم کے انجام دینا شروع کردی ہے اسکا نوٹس نہ لینا بھی ایک المیہ ہے انہوں نے میئر کراچی سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...