پوری قوم کشمیر کی آزادی کے لئے متحد ہے،اختر میر

پوری قوم کشمیر کی آزادی کے لئے متحد ہے،اختر میر

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسکاوٹ آڈیٹوریم میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سید اختر میر نے کہا کہ سندھ کے اسکاوٹس کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کشمیر کی آزادی کے لئے متحد ہیں ۔کشمیر پاکستان کی پہچان ہے ۔تقریب سے مسلم کانفرنس کے صدر رشید ڈار اعجاز ایڈووکیٹ زاہد بٹ احمد خان خورشید جعفری منظر عباس اور اخلاق احمد نے بھی خطاب کیا جبک ایس ایم ایس گرامر اسکول ایم اسکاوٹس گروپ کے اسکاوٹس نے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیئے۔ آخر میں اسکاوٹس نے ھاتوں میں ھاتھ ڈال کر یکجہتی کی زنجیر بنائی۔بعد ازاں اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹر سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔

Ba

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...