کراچی، ریسٹورنٹ منیجرپرفائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی، ریسٹورنٹ منیجرپرفائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

  



کراچی(کرائم رپورٹر)شہرقائد میں ریسٹورنٹ میں جھگڑے کے دوران میرمصطفے راشدی نے ہوٹل منیجرکوگولی ماردی تھی ،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے سبب ہوٹل منیجر شدید زخمی ہوا تھا۔پولیس نے ملزم میرمصطفی راشدی کو گرفتار کرلیاہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرنے اس ضمن میں بتایاکہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگرشواہدکی مددسے تفتیش کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے الزامات کی نفی کی ہے۔ ملزمان نے بتایاہے کہ انہوں نے کسی کوگولی نہیں ماری۔پولیس ذرائع کے مطابق میرمصطفی عرف بابرراشدی اپنے چھوٹے بھائی اطہر راشدی کے ہمرا ہ ریسٹورنٹ گئے تھے ، جہاں بل کی ادائیگی پر ویٹر سے تلخ کلامی ہوئی۔ معاملہ بڑھنے پر میر مصطفے نے منیجرپرفائرنگ کردی تھی ۔میرمصطفی کاتعلق لاڑکانہ سے ہے۔عینی شاہدین کے مطابق اس موقع پر میر مصطفے کے ساتھ موجود حر فورس کے گارڈز نے ریسٹورینٹ میں موجود دیگر افراد کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔گرفتاری سے قبل پولیس نے ریسٹورینٹ انتظامیہ کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، واقعے کے وقت ملزم کا بھائی اطہر راشدی بھی ساتھ تھا، جب کہ ان دونوں کی حفاظت کے لیے حر فورس کے گارڈز بھی موجود تھے۔مقدمے میں درج کیا گیا ہے کہ کارسوارملزمان نے شراب کے نشے میں ریسٹورنٹ میں ہنگامہ آرائی کی۔ملزمان کے زیراستعمال گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے، گاڑی میں سے شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔تحویل میں لی گئی گاڑی سیدمیرمصطفی راشدی کے نام رجسٹرڈہے،پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...