وزیر اعظم پنجاب پر جلدی یوٹرن لیں، قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم پنجاب پر جلدی یوٹرن لیں، قمر زمان کائرہ

  



اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب پر جتنی جلدی یوٹرن لے لیں یہ ان کیلئے بھی بہترہے اور پنجاب کے لئے بھی بلاول بھٹو کی جانب سے عمران خان پر الزام نہیں لگایا گیا بلکہ حقیقت بیان کی گئی ہے ہمارے اداروں کومحتاط ہوجانا چاہئے کہ ان کی جانب اشارے ہورہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فیصل واڈا کے پاس اتنی ہی بات ہوگی جیسے ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 18ترمیم ہمارے پاوں کی زنجیر بن گئی ہے اور حکومت کہتی ہے کہ ہم نے یہ بات نہیں کی تو اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہئے،میں نے نواز شریف کا کیس پڑھا نہیں ہے ان کو سزائیں ہوئی ہیں اور اعلیٰ عدالتوں میں جاکر وہ سزائیں معطل ہوگئیں ان پر الزامات ہیں اور وہ ان کا دفاع کررہے ہیں ۔

قمر زمان کائرہ

مزید : علاقائی


loading...