کیاحکومت کے پاس اختیار ہے پیسے لیکر کسی کو چھوڑ دے ، طارق فضل چوہدری

کیاحکومت کے پاس اختیار ہے پیسے لیکر کسی کو چھوڑ دے ، طارق فضل چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ کیا حکومت کے پاس کوئی ایسا اختیار ہے کہ وہ پیسے لیکر کسی کو چھوڑ دے فیصل واوڈا کی بات اور دعویٰپر میں کوئی بات نہ ہی کروں تو اچھاہے کوئی بھی شخص اپنے کردار اوراعمال سے ہی جانا جاتاہے عہدہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کسی کی بات کرنے سے پہلے دیکھنا چاہئے کہ کون بات کررہاہے ؟ فیصل واوڈا کی بات اور دعویٰ پر میں کوئی بات نہ ہی کروں تو اچھاہے کوئی بھی شخص اپنے کردار اوراعمال سے ہی جانا جاتاہے عہدہ کوئی معنی نہیں رکھتا، انہوں نے کہا کہ ہم نے دوارب ڈالر کی کوئی پیشکش نہیں کی اور تکنیکی طور پر بھی ایسا ممکن نہیں ہے کیاحکومت کے پاس کوئی ایسا اختیار ہے کہ وہ پیسے لیکر کسی کو چھوڑ دے نواز شریف کو کرپشن پر نا اہل نہیں کیا گیا ، ان کو اس بناء پر نا اہل کیاگیاہے کہ ان کے کاغذات پر دبئی کا ویزا لگا ہوا ہے ،میں این آر او کی بات پر رائے دینامناسب نہیں سمجھتا اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو ٹرائل کریں،چودھری نثارکو مسلم لیگ ن میں واپس لانے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہناتھا کہ پارٹیوں پر اچھے یابرے حالات آتے رہتے ہیں جب مشرف کا مارشل لا لگا تھا تواس سے بھی بری حالت تھی ایسے حالات کوئی پہلی دفعہ نہیں آئے ہمار ی قیادت موجود ہے۔
طارق فضل چوہدری

مزید :

علاقائی -