وفاق المدارس العربیہ کا علماء کنونشن آج ہوگا

وفاق المدارس العربیہ کا علماء کنونشن آج ہوگا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام پیغام مدارس علماکنونشن آج( بدھ) صبح دس بجے جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث لاڑکانہ میں ہوگا جس سے وفاق المدارس کے مرکزی و صوبای قادین سمیت معروف مذہبی شخصیات خطاب کریں گے،وفاق المدارس کے ترجمان مولانا طلحہ رحمانی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کنونشن میں سندھ کے اضلاع لاڑکانہ،قمبر،دادو،کشمور،کندھ کوٹ اور جیکب آباد کے مدارس ذمہ داران و آئمہ مساجد شریک ہونگے،اس اہم اجتماع کی حتمی تیاریوں کے جازہ لینے کے لے مولانا قاری عبدالرشید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں رکن عاملہ مولانا مفتی خالد محمود،مولانا مسعود احمد سومرو اور مولانا قاری محمد شفیع سمیت دیگر منتظمین نے تمام انتظامات کو حتمی طے کیا،علاوہ ازیں دس فروری بروز بدھ جامعہ بنوری ٹان میں ہونے والے مرکزی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی وفاق المدارس کے مسلین و منتظمین کا تفصیلی اجلاس بھی ہوا،جس میں مولانا طلحہ رحمانی،مفتی اکرام الرحمن،مولانا ابراھیم سکھرگاھی،مولانا عبیدالرحمن چترالی،مولانا منظور احمد،مولانا الطاف الرحمن،مولانا عبدالجلیل،مولانا محمداعجاز،مولانا جاوید جعفرانی اور مولانا عبدالاحد نے شرکت کی،مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ مرکزی کنونشن بروز اتوار صبح دس بجے جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن میں وفاق المدارس پاکستان کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی صدارت میں ہوگا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...