سیوپاکستان فاؤنڈیشن کے تحت جیل کے بچوں کیلئے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

سیوپاکستان فاؤنڈیشن کے تحت جیل کے بچوں کیلئے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیوپاکستان فاؤنڈیشن کے تحت جیل پولیس کے اشتراک سے یوتھ فل افینڈرانڈسٹریل اسکول سینٹرل جیل میں ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘کی تقریب کا انعقادکیاگیا۔تقریب سے جیل سپریٹنڈنٹ شیباشاہ، سیوپاکستان کے بانی و سیکریٹری کامران چوہان، کنٹرولرسندھ نرسنگ بورڈخیرالنساء اکبر، وائس چیئرمین (آباد)عبدالکریم آڈیا، چیئرمین سندھ ڈاکٹرزاتحادڈاکٹرمحمدعلی تھلہو، سینئر صحافی سید سخاوت الوری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔وویمن وچلڈرن جیل سپریٹنڈنٹ شیباشاہ نے کہا کہ یوم کشمیرمنانے کا مقصداپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یہ احساس دلاناہے کہ پاکستان میں رہنے والے ان کی اس عظیم جدوجہدآزادی میں ان کے ساتھ ہیں ۔سیوپاکستان کے بانی وسیکریٹری کامران چوہان نے کہا کہ جیل میں قید ان بچوں کو یوم کشمیرکی اہمیت وافادیت سے روشناس کرانے کیلئے اس تقریب کا انعقادکیاگیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے’’ آزادکشمیرمیرے سامنے‘‘سمیت کئی کتابوں کے مصنف شیرازخادم کیانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکا بچہ بچہ یہی نعرہ لگاتا ہے۔’’کشمیربنے گا پاکستان‘‘۔ بھارت کئی برس سے ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ کرکے بھی ان کے حوصلے پست نہیں کرسکا۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیرکوآزادی نصیب ہوگی ۔تقریب میں راجہ عمران، راشدقمر، راشدسردار، فیصل حمید، ذیشان چوہدری، واجدحسین، ندیم آرائیں، صدام حسین ، مقصود احمد، محمدرضا، صباخان، وارثہ کوثر، سمین نوازسمیت مختلف سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔