صومالیہ ،بندرگاہوں کی منتظم دبئی کی ملکیتی کمپنی کے سربراہ الشباب حملے میں قتل

صومالیہ ،بندرگاہوں کی منتظم دبئی کی ملکیتی کمپنی کے سربراہ الشباب حملے میں ...

  



موغادیشو(این این آئی)دبئی حکومت کی ملکیتی بندرگاہوں کے انتظام کی ذمے دار کمپنی پورٹس اینڈ آپریشنز ( پی اینڈ او) کے سربراہ کو صومالیہ کے خود مختار علاقے پنٹ لینڈ میں جنگجو گروپ الشباب کے دو حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پنٹ لینڈ کے علاقے بری کے گورنر یوسف محمد نے صحافیوں کو بتایا کہ مچھیروں کا بہروپ دھارے دو مسلح افراد نے پی اینڈ او کے سربراہ پال انتھونی فارموسا کو سوموار کی صبح گولی ماری ہے۔اس وقت وہ بوساسو کی بندرگاہ کی جانب جارہے تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ پی اینڈ او کے سربراہ کو بوساسو کی بندرگاہ پر واقع مچھلی مارکیٹ میں حملہ آوروں نے سر میں متعدد گولیاں ماری ہیں۔ دونوں حملہ آور پستولوں سے مسلح تھے۔پال انتھونی فارموسا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ہیں۔ ایک حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کردیا ہے اور ایک کو زندہ حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔صومالیہ کے جنگجو گروپ الشباب نے اس حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ فارموسا صومالیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔الشباب کے فوجی ترجمان عبدیاسیس ابو مصعب نے ایک بیان میں کہا کہ اس آپریشن میں ہمارا ہاتھ کارفرما ہے۔ہم نے فارموسا کو خبردار کیا تھا لیکن انھوں نے سنی ان سنی کردی تھی۔وہ صومالیہ میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے۔

مزید : علاقائی


loading...