پیرس کی 8منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 9ہلاک ، 26سے زائدز خمی

پیرس کی 8منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 9ہلاک ، 26سے زائدز خمی

  



پیرس(آئی این پی/شِنہوا)پیر س میں گذشتہ روز ایک عمارت میں آگ لگنے سے9افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 26 افراد جھلس گئے۔تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع8منزلہ عمارت کے فلیٹ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ آگ سے متاثرہ افراد کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشیں ہسپتال پہنچا دی گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...