برازیلی ڈیم حادثہ،ہلاکتوں کی تعداد140 تک جا پہنچی

برازیلی ڈیم حادثہ،ہلاکتوں کی تعداد140 تک جا پہنچی

  



برازیلہ(آئی این پی)برازیل میں ڈیم ٹوٹنے کے حادثے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد140سے تجاوز کر گئی،پانی کے ریلے میں بہنے والے210افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔متعدد افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں ڈیم ٹوٹنے کے حادثے میں ڈیم کے اطراف کی عمارتیں،گاڑیاں اور سڑکیں ڈیم سے نکلنے والے پانی اور کیچڑ سے بھر گئیں۔لاپتا ہونے والے افراد میں ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے کان کن شامل ہیں،امدادی کارروائیوں کیلئے فوج اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...