بھارت: خاکروب کی ملازمت کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہزاروں امیدواروں کی درخواستیں

بھارت: خاکروب کی ملازمت کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہزاروں امیدواروں کی ...

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں جمعدار اور خاکروب کی ملازمت کے لیے جامعات کے فارغ التحصیل اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے درخواستیں دے دی۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بتایا گیا کہ 26 ستمبر کو تامل ناڈو اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جمعدار کے لیے 10 اور خاکروب کے لیے 4 ملازمتوں کا اشتہار شائع ہوا۔اشتہار شائع ہونے کے بعد ایم ٹیک، بی ٹیک اور ایم بی اے سمیت پوسٹ گریجویٹ ہزاروں امیدواروں نے جمعدار اور خاکروب کی ملازمت کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ملازمت کے اشتہار میں صرف یہ شرط درج تھی کہ امیدوار صحت مند ہو اور 18 سال کی عمر مکمل کر چکا ہو۔تامل ناڈو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمعدار اور خاکروب کے لیے مجموعی طور پر 4 ہزار 607 درخواست موصول ہوئیں، جن میں متعدد 'امپلائمنٹ ایکسچینج پروگرام' سے بھی تھیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ کل درخواستوں میں 677 عرضیاں مسترد کردی گئیں تاہم دیگر مطلوبہ شرائط پر پوری ہونے کے باعث قابل غور ہیں۔

رخواستیں

مزید : علاقائی


loading...