اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا روہنگیا کیمپوں کا دورہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا روہنگیا کیمپوں کا دورہ

  



ڈھاکہ(این این آئی)ہالی وْڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے ایک کیمپ کا دورہ کیا، بنگلہ دیش پہنچنے کے فوری بعد وہ میانمار کے ساتھ سرحد کے قریب مہاجرین کے ایک کیمپ کے دورے پر چلی گئیں۔ جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی مندوب بھی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ ایسے وقت پر اس دورے پر گئی ہیں، جب اقوام متحدہ کی طرف سے مہاجرین کی مدد کے لیے تقریبا ایک بلین ڈالر کی فراہمی کی ایک نئی اپیل کی جانے والی ہے۔ اگست 2017کے بعد سے بنگلہ دیش میں سات لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین پناہ گزین ہو چکے ہیں۔اینجلینا جولی ضلع کوکس بازار میں منگل پہنچیں جہاں انہوں نے مہاجر کیمپوں کے دورے بھی کیے اورمہاجرین سے ملاقاتیں کرکے ان کے مسائل جانے۔

مزید : عالمی منظر


loading...