ہندوؤں کا بڑا مذہبی میلہ، لاکھوں زائرین کا دریائے گنگا میں اشنان

ہندوؤں کا بڑا مذہبی میلہ، لاکھوں زائرین کا دریائے گنگا میں اشنان

  



نئی دہلی(این این آئی)دنیا بھر میں ہندوؤں کے سب سے بڑے مذہبی میلے کے دوران لاکھوں کی تعداد میں ہندو زائرین نے تین مقدس دریاؤں کے سنگم کی جگہ پر پانی میں غوطے لگائے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کئی دنوں سے جاری کْمبھ کے میلے کے دوران ان زائرین نے شمالی شہر الہٰ آباد میں طلوع آفتاب سے قبل اس جگہ پر غسل کیا، جہاں گنگا، جمنا اور سرسوتی نامی دریا آپس میں ملتے ہیں۔ اڑتالیس روز تک جاری رہنے والا یہ مذہبی میلہ چار مارچ کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ اس میلے کے دوران امن عامہ کو یقینی بنانے اور کسی بھگدڑ سے بچنے کے لیے تیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...