سعودی طالب علم امریکہ میں مردہ پایا گیا

سعودی طالب علم امریکہ میں مردہ پایا گیا

  



ریاض (اے پی پی) امریکہ میں سرکاری سکالر شپ پر زیر تعلیم سعودی طالب علم بندر بن عامر البارقی اپنی رہائش پر مردہ پایا گیا۔سعودی اخبار کے مطابق طالبعلم کے والدکا کہنا ہے کہ اسے قتل کی دھمکی ملی تھی۔ کیلیفورنیا کے سکیورٹی حکام نے بندر بن عامر البارقی کی موت کی وجوہات جاننے کی کارروائی شروع کردی۔

لاس اینجلس میں سعودی قونصل خانے نے معاملے کی پیروی کیلئے ایک وکیل کی خدمات حاصل کرلیں۔ متوفی شہری کے باپ کا کہناہے کہ انکے بیٹے کو ایک سے زیادہ بار قتل کی دھمکی ملی تھی

مزید : عالمی منظر


loading...