جے جیانگ سے یورپ کیلئے جنوری میں 18مال گاڑیاں چلائی گئی

جے جیانگ سے یورپ کیلئے جنوری میں 18مال گاڑیاں چلائی گئی

  



بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) یکم جنوری سے26جنوری2019 تک ای او سے یورپ تک چائنا ریلوے ایکسپریس کی کل18مال بردار گاڑیاں چلیں جن میں تقریبا 1600کنٹینرز کی ترسیل ہوئی ۔صوبہ جے جیانگ کے ای او کسٹمز ہاؤس کے اعدادوشمار کے مطابق برآمدات و درآمدات کے اضافے کے باعث ای او سے یورپ تک چائنا ریلوے ایکسپریس کی مال بردار گاڑیاں اب باقاعدہ طور پر چلتی ہیں۔اسپین ،فرانس ، جرمنی اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے صنعتی آلات ،روزمرہ استعمال کی اشیا اور زیتون کے تیل سمیت غیرملکی مصنوعات کی چائنا ریلوے ایکسپریس کے ذریعے مسلسل چینی مارکیٹ میں ترسیل ہو رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...