جشن بہار کے لوازمات ریلوے کے ذریعے یورپ پہنچائے گئے ،چین
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)جشن بہار کے لوازمات کو ایک تسلسل کے ساتھ چائنا ریلوے ایکپریس کی مال بردار گاڑی کے ذریعے یورپ تک پہنچایا جا رہا ہے۔جشن بہار کے موقع پر سمندر پارمقیم چینیوں کو سال نو سے متعلقہ اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے گزشتہ سال کے اواخر سے ہی چائنا ریلوے ایکسپریس کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ان پر روزمرہ استعمال کی اشیا لوڈ کر دی گئیں۔اس وقت چائنا ریلوے ایکسپریس سے وابستہ ممالک کی مارکیٹس میں مذکورہ تمام اشیا دستیاب ہیں۔