سعودیہ میں مسافروں کے سگریٹ ساتھ لانے کی حد مقرر

سعودیہ میں مسافروں کے سگریٹ ساتھ لانے کی حد مقرر

  



ریاض(این این آئی) سعودی محکمہ کسٹم نے مسافروں کو نجی استعمال کیلئے تمباکو کی انتہائی حد مقرر کردی۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ایف ڈی اے کی جانب سے مقرر کردہ نئے ضوابط جاری کردیئے گئے ہیں۔ عملدرآمد 9فروری 2019ء سے ہوگا۔ محکمہ کسٹم کا کہناتھا کہ کوئی بھی مسافر زیادہ سے زیادہ 24سگار، 200سگریٹس اور 500گرام تمباکو لانے کا مجاز ہے۔ اس سے زیادہ مقدار روک لی جائیگی اور 15دن کے اندر ضبط شدہ سگار ، سگریٹ او رتمباکو واپس لیجانے کی اجازت ہوگی۔ 15دن کے بعد ضبط شدہ تمباکو ، سگریٹ یا سگار طلب کرنے کا حق نہیں رہیگا۔

مزید : عالمی منظر


loading...