صوبے بھر میں ایک ہزارکھیلوں کے گراؤ نڈ تعمیر کئے جائیں گے ، محمد فاطف خان

صوبے بھر میں ایک ہزارکھیلوں کے گراؤ نڈ تعمیر کئے جائیں گے ، محمد فاطف خان

  



مردان(بیورورپورٹ)سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا ہے کے صوبے بھر میں ایک ہزار کھیلوں کے گراونڈ تعمیر کئے جائیں گے پی ٹی آئی کے سربراہ اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کے ترقی کے لیے بھی انقلابی اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے لیے 170 سے زائد ممالک کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی پیدا کی کا رہی ہے تاکہ سیاحت سے فروغ حاصل ہو کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے مرکزی حکومت اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتوں کے سامنے مسلۂ کشمیر اٹھانے میں اصولی موقف جاری رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل احسان الحق سپورٹس کمپلکس میں یوم یکجہتی کے حوالے میں نمائشی میچ کے افتتاحی تقریب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع ایم پی اے عبدالسلام کرکٹ ایسوسیشن کے صدر اسحاق خان سپورٹس افسر میر بشر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔عاطف خان نے کہا کے صوبائی حکومت نے مردان سپورٹس کمپلکس میں کھیلوں کی مذید سہولتوں کی فراہمی کے 30 کروڑ روپے کی منظوری دیں دی ہے یہ رقم سپورٹس کمپلکس کرکٹ گرونڈ کی حالت بہتر بنانے کے علاوہ خواتین کے لیے ان ڈور گمیز کی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی صوبائی وزیر کھیل و سیاحت محمد عاطف خان نے مردان سپورٹس کمپلکس کا دوراہ کیا اور کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا سپورٹس آفسر نے انہیں کمپلکس بارے بریفنگ دی اور کھلاڑیوں کے مشکلات انہیں اگاہ کیا صوبائی وزیر نے کہا کے نوجوان نسل کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک جامع منصوبے پر صوبائی حکومت کام کر رہی ہے انکا کہنا تھا کہ صوبے میں سہاحت کے فروغ وسیع امنکانات ہے اس کو صنعت کا درجہ دینے پر غور کر رہے ہیں کھلاڑیوں نے کمپلکس کی ترقی کے لیے خطیر گرانٹ کے اعلان پر صوبائی وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا کھیلوں کے زریعہ امن کو فروغ دیا سکتا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے سپورٹس کمپلکس کے لیے 30 کروڑ روپے کی فراہمی ایک انقلابی قدم ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...