پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا،بیرون ملک جانے سے روکے جانے کی خبروں پر یوسف رضا گیلانی کا موقف بھی آگیا

پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا،بیرون ملک جانے سے روکے جانے کی خبروں ...
پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا،بیرون ملک جانے سے روکے جانے کی خبروں پر یوسف رضا گیلانی کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا،آج میں براستہ بنکاک سیول جارہا تھا،مجھے روک کربنیادی انسانی حقوق کوپامال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کابیرون ملک جانے سے روکے جانے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا،آج میں براستہ بنکاک سیول جارہا تھا،مجھے روک کربنیادی انسانی حقوق کوپامال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل میں ایشیاپیسفک کانفرنس میں شرکت کیلئے نیپال گیا،دفترخارجہ اور محکمہ داخلہ میرے بیرون ملک دوروں سے آگاہ رہا،سیول میں ہونے والے ورلڈسمٹ میں روانگی سے متعلق نیب جج کوبھی آگاہ کردیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ پاکستان کاسابق وزیراعظم اگر جبرکاشکارہے تو عام آدمی کو کیا تحفظ ملے گا،پی ٹی آئی انتقام کاراستہ ترک کرے،یہ خودعمران خان کیلئے اچھا نہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں مسلسل عدالتوں میں پیش ہوکر الزامات کا سامنا کررہا ہوں،پی ٹی آئی حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانا بند کرے،انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جاسکتا۔