اسد عمر کی زیر صدارت نویں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہوگا

اسد عمر کی زیر صدارت نویں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہوگا
اسد عمر کی زیر صدارت نویں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نویں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کریں گے۔

قومی مالیاتی کمیشن کے پہلے اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی امور پر بات چیت ہوگی۔ قومی وسائل سے وفاق اور صوبوں کے حصوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ کمیشن قومی وسائل کی بہتر تقسیم کی مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لے گا۔

اعلامیے کے مطابق نویں قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس کے لیے تمام ممبران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...